13 جنوری 2015 - 06:35
سکھر :سینٹرل جیل ون میں 3دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی

سینٹرل جیل ون میں آج منسٹری آف ڈیفنس کے ڈائریکٹر ظفر حسین شاہ کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کے 3دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سینٹرل جیل ون میں آج منسٹری آف ڈیفنس کے ڈائریکٹر ظفر حسین شاہ کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کے 3دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی ۔ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے شاہدحنیف محمد،طلحہ حسین اورخلیل احمدکی پھانسی سے قبل شہر اور جیل کے اردگر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کرتے ہوئے فوج اور رینجرز کے دستے بھی تعینات کئے گئے۔پھانسی کی نگرانی کیلئے روہڑی سے سول جج جیل پہنچے ،ورثا سے ملاقات،طبی معائنے سمیت دیگر ضروری کارروائی کے بعد تینوں مجرموں کو پھانسی گھاٹ لے جایا گیا ۔

.......

/169